20 جون 2025 - 03:02
اے فلسطینی نوجوانو! ہم مل کر بیت المقدس میں نماز ادا کریں گے، بریگیدیئر نقدی کا پیغام

سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر برائے کوارڈی نیشن، نے کہا فلسطینی نوجوانوں سے مخاطب ہوکر کہا: تقدیرساز دن اور آپ کے تاریخی مشن کا موقع، عنقریب ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر برائے کوارڈی نیشن، بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے فلسطینی نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے:

- اے فلسطین کے بہادر نوجوانو! تقدیر ساز دن، اور آپ کے تاریخی مشن کا موقع قریب ہے، اور ہم سب ایک ساتھ ہونگے، شاید ہم بہت سارے امریکی جنگی قیدیوں کا قافلہ لے کر آپ سے آ ملیں؛ اور شاید تقدیر کچھ اور ہو۔

- ہم آپ سے آ ملیں گے اور مل کر عظیم جشن منائیں گے اور مل کر بیت المقدس اور مسجد الاقصی میں نماز بپا کریں گے۔ بیت المقدس کی طرف پیشقدمی کا دن بہت قریب ہے، اور ہم نے جو آپ کے ساتھ جو وعدہ کیا ہے اس کو ہرگز مت بھولنا، یقینا اللہ کی نصرت اور فتح و کامیابی قریب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha